پرانے پنکھے کو نیا اور ماڈرن لک دینے کے آسان طریقے:
1. پنکھے کے پروں کو رنگ کریں
پنکھے کے پروں کو چیکنا اور ماڈرن لک دینے کے لیے میٹ بلیک ، سفید یا دھاتی رنگ استعمال کریں۔ آپ دو رنگوں کا امتزاج بھی آزما سکتے ہیں (جیسے سفید اور سنہری)۔
2. نئی لائٹ کٹ لگائیں
اگر آپ کے پنکھے کی لائٹ پرانی ہو چکی ہے تو اسے ہٹا کر کوئی خوبصورت اور سمپل ماڈرن لائٹ فکسچر لگا دیں۔ مارکیٹ میں سستے داموں بہت سے صاف اور خوبصورت ڈیزائن دستیاب ہیں۔
3. پنکھے کی موٹر کا کور تبدیل کریں
اگر پنکھے کی موٹر کا کور پرانا یا پیلا ہو گیا ہے تو اسے کسی چکنے، دھاتی یا میٹ کور سے بدل دیں تاکہ یہ صاف ستھرا لگے۔
4. پنکھے کے پروں پر ریپ کریں
ماڈرن لک کے لیے ووڈ وینیر یا ونائل ریپ استعمال کریں۔ لکڑی جیسی ساخت کے یہ ریپس آپ کے سستے پنکھے کو مہنگے ڈیزائنر پنکھے جیسا بنا سکتے ہیں۔
5. ایل ای ڈی اسٹرپ لائٹس لگائیں
آپ پنکھے کے اردگرد گول دائرے میں یا موٹر کے نیچے ایل ای ڈی لائٹس لگا سکتے ہیں، جس سے ہلکی روشنی بکھرے گی اور پنکھا انتہائی شاندار اور ماڈرن نظر آئے گا۔
6. چھت کو رنگ کریں
چھت پر نیوٹرل رنگ کا ایک تازہ کوٹ لگائے جانے سے پنکھا بھی کھل کر سامنے آتا ہے اور کمرے کی ماڈرن لک کے ساتھ اچھی طرح میچ ہو جاتا ہے۔
مزید ڈیزائنز اور اپڈیٹس کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل ملاحظہ کریں:
